ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ہسپتال کے آئی سی یو میں لگی آگ، کوئی جانی نقصان نہیں

ہسپتال کے آئی سی یو میں لگی آگ، کوئی جانی نقصان نہیں

Tue, 14 Feb 2017 21:11:22    S.O. News Service

کلیانی، 14فروری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نادیہ ضلع کے کلیانی میں واقع گاندھی اسپتال کے آئی سی یو میں آگ لگ گئی،اگرچہ وقت رہتے آگ پر قابو پا لیا گیا جس سے جان و مال کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔حاصل خبروں کے مطابق پیر دیر رات گاندھی اسپتال کے آئی سی یو سے دھواں نکلتادیکھاگیا۔آئی سی یو میں آگ لگنے کی خبر سے کچھ دیر کے لئے پورے ہسپتال میں افرا تفری مچ گئی۔واقعہ کی خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم اور کلیانی تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی۔فائر کے ایک انجن کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا۔اس واقعہ میں کسی قسم کے جان و مال کا نقصان ہونے کی خبر نہیں ہے۔غور طلب ہے کہ گاندھی ہسپتال میں دل سے متعلق بیماریوں کے علاج کے لئے کئی اضلاع سے لوگ آتے ہیں۔ایسے میں ہسپتال کے آئی سی یو میں آگ لگنے کے واقعہ سے مریضوں کی حفاظت کو لے کر سوال کھڑے ہونے لگے ہیں،آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔
 


Share: